ہوم » نیوز » معیشت

PAN-Aadhaar Linking: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بڑھائی تاریخ، اب اس تاریخ تک کر سکتے ہیں آدھار کو پین کارڈ سے لنک

مرکزی حکومت نے پین کارڈ (PAN Card) کو آدھار کارڈ (AADHAAR Card) کے ساتھ لنک کرنے کی آخری تاریخ کو 30 جون 2021 سے بڑھا کر 30 ستمبر 2021 کر دیا ہے۔

  • Share this:
PAN-Aadhaar Linking: انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بڑھائی تاریخ، اب اس تاریخ تک کر سکتے ہیں آدھار کو پین کارڈ سے لنک
مرکزی حکومت نے پین کارڈ (PAN Card) کو آدھار کارڈ (AADHAAR Card) کے ساتھ لنک کرنے کی آخری تاریخ کو 30 جون 2021 سے بڑھا کر 30 ستمبر 2021 کر دیا ہے۔

مرکزی حکومت نے پین کارڈ (PAN Card)  کو آدھار کارڈ (AADHAAR Card) کے ساتھ لنک کرنے کی آخری تاریخ کو 30 جون 2021 سے بڑھا کر 30 ستمبر 2021 کر دیا ہے۔ ریاستی وزیر خزانہ انوراگ ٹھاکر نے یہ جانکاری دی۔ بتادیں کہ ڈیڈ لائن تک اگر پین کارڈ اور آدھار کو لنک نہیں کرتے ہیں تو پین کارڈ ان آپریٹو ہو جائے گا۔ یعنی یہ کام نہیں کرے گا۔ ایسے لوگ فائنینشیل ٹرانزکشن نہیں کر سکیں گے جہاں پین کو لنک کرنا ضروری ہے اس کے علاوہ جرمانہ بھی دینا پڑے گا۔


کورونا علاج میں خرچ کرنے والے کو ٹیکس سے ملے گی چھوٹ


وہیں کورونا وائرس کے خلاف لڑائی کو اور مضبوطی دینے کیلئے انوراگ ٹھاکر نے بڑا اعلان کرتے ہوئے ٹیکس میں چھوٹ دینے کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چھوٹ ان لوگوں کو ملے گی جنہوں نے کورونا کے علاج میں پیسے خرچ کئے ہیں۔


ریاستی وزیر خزانہ نے کہا، اگر کسی employer کے کووڈ علاج پر خرچ کیا تو اس ملازم کو کوئی ٹیکس نہیں دینا ہوگا۔ اگر کسی کی موت کے بعد آجر اپنے ملازم کو ایکس گریشیا رقم دیتا ہے تو اس شخص کیلئے ٹیکس میں چھوٹ ہوگی۔



انوراگ ٹھاکر نے کہا، اگر کوئی باہر کا شخص کسی دوسرے شخس کی مدد کرتا ہے اور موت کے بعد اس کے کنبے کی مدد کرتا ہے تو اس کنبے کو ٹیکس نہیں دینا پڑے گا لیکن اس پر دس لاکھ روپئے تک کی حد طے کی گئی ہے۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jun 25, 2021 08:18 PM IST