اپنا ضلع منتخب کریں۔

    پے ٹی ایم نے کیا منافع کا اعلان، وجئے شیکھر شرما نے کہا-ہماری ٹیم کی کوششوں سے ہوا ممکن

    پے ٹی ایم نے کیا منافع کا اعلان، وجئے شیکھر شرما نے کہا-ہماری ٹیم کی کوششوں سے ہوا ممکن

    پے ٹی ایم نے کیا منافع کا اعلان، وجئے شیکھر شرما نے کہا-ہماری ٹیم کی کوششوں سے ہوا ممکن

    پے ٹی ایم کے سی ای او وجے شیکھر شرما نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کے مسلسل کام کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ملک کی بڑی فن ٹیک کمپنی ون97 کمیونی کیشنس نے منافع کا اعلان کیا ہے۔ پے ٹی ایم نے جمعہ کو اپنی آمدنی میں 2062 کروڑ روپے کا اضافہ درج کیا ہے جو سالانہ بنیاد پر 42 فیصدی اور سہ ماہی بنیاد پر آٹھ فیصد کا اضافہ ہے۔ ون97 کمیونیکیشنس کے پاس مالی ادائیگی اور سروس پلیٹ فارم پے ٹی ایم کی ملکیت ہے۔

      ای ایس او پی لاگت سے پہلے کمپنی کا ای بی آئی ٹی ڈی اے ایک سال پہلے (27 فیصد) کے مقابلے میں ESOP مارجن سے 2 فیصد  آمدنی  کے ساتھ ای بی آئی ٹی ڈی اے کے ساتھ 31 کروڑ روپے تھا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ یہ مظاہرہ صارفین کی جانب سے اپنائے جانے اور مرچن پارٹنرس کی جانب سے سبسکرپشن سروس کے ساتھ ساتھ لون تقسیم اور تجارت کے کاروبار میں مسلسل ترقی دیکھی گئی۔

      سی ا ی او وجئے شیکھر شرما نے بڑھایا ملازمین کا جوش

      مالیاتی خدمات سے حاصل ہونے والی آمدنی کی بات کریں تو، جو بنیادی طور پر قرض کی تقسیم ہے، اب اس کی کل آمدنی کا 22 فیصد حصہ ہے، جو پچھلے سال کی اسی سہ ماہی میں نو فیصد تھا۔ پے ٹی ایم کے سی ای او وجے شیکھر شرما نے کہا کہ یہ ہماری ٹیم کے مسلسل کام کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے۔ ٹیم کو کہا گیا کہ وہ کوالٹی ریونیو کے ساتھ گروتھ پر توجہ مرکوز کرے۔

      یہ بھی پڑھیں:

      سدھار اور سہولیات بڑھائیں تو ملک میں عالمی سرمایہ کاری تیزی سے بڑھی: نرملا سیتا رمن

      یہ بھی پڑھیں:

      مقررہ حد کے اندر ہے اڈانی گروپ میں ایس بی آئی اور ایل آئی سی کی سرمایہ کاری: وزیرخزانہ

      سرمایہ کاری کرنا جاری رکھے گی پے ٹی ایم

      پے ٹی ایم نے کہا کہ وہ لاگتوں پر قواعد بنائے رکھے گی، کیونکہ وہ ان سیکٹرس میں سرمایہ کاری کرنا جاری رکھے گی جہاں اسے مستقبل میں ترقی کا امکان دکھائی دیتا ہے، جیسے مارکیٹنگ (صارف کے حصول کے لیے) یا فروخت  ٹیم (تجارتی بنیاد اور رکنیت سروس کو بڑھانے کے لیے)۔ پے ٹی ایم نے کہا کہ وہ مستقل اور طویل مدتی نقدی پیدا کرنے والی تجارت کی تیاری پر دھیان  دینا جاری رکھے گی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: