پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں ہوگی 2روپئے تک کی کٹوتی! کیا ہے حکومت کی پلاننگ؟
رپورٹ کے مطابق اگر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آتی ہے تو یہ مئی 2022 کے بعد تیل کی قیمتوں میں پہلی کمی ہوگی۔ مئی میں حکومت نے دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی کم کر دی تھی۔
نئی دہلی. حکومت جلد ہی صارفین کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا تحفہ دے سکتی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرولیم کمپنیوں کا مارجن بھی بڑھا ہے اور اب وہ نقصان کے بجائے منافع کمارہی ہیں۔ اس کے پیش نظر حکومت جلد ہی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کر سکتی ہے۔
ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اگر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی آتی ہے تو یہ مئی 2022 کے بعد تیل کی قیمتوں میں پہلی کمی ہوگی۔ مئی میں حکومت نے دونوں ایندھن پر ایکسائز ڈیوٹی کم کر دی تھی۔ تب حکومت نے پٹرول پر 8 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 6 روپے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی کم کی تھی۔ سرکاری تیل کمپنیوں کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا مارجن ملنا شروع ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کو پیٹرول پر 6 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے تک کا مارجن مل رہا ہے۔
معاملے سے جڑے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بھارتی روپے اور خام تیل کی قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں تو حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کر سکتی ہے۔ حالانکہ اس پر کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے یہ ضرور دیکھنا ہوگا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کتنا اتار چڑھاؤ آسکتا ہے۔ اس وقت اس کی قیمتیں روس- یوکرین جنگ کے وقت کے مقابلے میں بہت کم چل رہی ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔