ہوم » نیوز » معیشت

بڑی راحت! تیل کی بڑھتی قیمتوں کا سلسلہ 22ویں دن آیا کنٹرول میں، جانیں پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت

گزشتہ 21 دنوں سے پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Prices Today) میں اضافہ کا چلا آرہا سلسلہ 22 ویں دن یعنی اتوار کو تھم گیا۔

  • Share this:
بڑی راحت! تیل کی بڑھتی قیمتوں کا سلسلہ 22ویں دن آیا کنٹرول میں، جانیں پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت
بڑی راحت! تیل کی بڑھتی قیمتوں کا سلسلہ 22ویں دن آیا کنٹرول میں

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تین ہفتوں سئ جاری اضافے کاسلسلہ اتوار کے روز رک ہوگیا۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 80.38 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی، یہ 27 اکتوبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں بھی 80.40 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔


ڈیزل کے دام 7 جون سے لگاتار 21 دن تک بڑھنے کے بعد صارفین کو آج راحت ملی ہے۔ ان 21 دنوں میں پٹرول کی قیمتوں میں بھی 20 مرتبہ اضافہ کیا گیا۔ تین ہفتوں میں، دہلی میں پٹرول 9.12 روپے یعنی 12.80 فیصد اور ڈیزل 11.01 روپے یعنی 15.87 فیصد مہنگا ہوا۔


 




کولکاتا، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 82.05 ، 87.14 روپے اور 83.59 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔ ڈیزل بھی بغیر کسی تبدیلی کے کولکتہ میں 75.52 روپے، ممبئی میں 78.71 روپے اور چنئی میں 77.61 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر میں) اس طرح رہی۔
میٹرو شہر ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل
دہلی ------------ 80.38 ---------- 80.40
کولکاتا --------- 82.05 ---------- 75.52
ممبئی ------------- 87.14 ---------- 78.71
چنئی ------------ 83.59 ---------- 77.61
First published: Jun 28, 2020 12:58 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading