ہوم » نیوز » معیشت

آج پھر مہنگا ہوا پٹرول اور ڈیزل، جانئے کیا ہے آج قیمت

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے فی لیٹر کے اضافہ سے دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 82.49 روپے اور72.65 روپے ہو گئیں۔

  • Share this:
آج پھر مہنگا ہوا پٹرول اور ڈیزل، جانئے کیا ہے آج قیمت
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ کے روز پٹرول کی قیمتوں میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 25 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 23 پیسے فی لیٹر کے اضافہ سے دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 82.49 روپے اور72.65 روپے ہو گئیں۔


ممبئی میں پٹرول 14 پیسے کے اضافے سے 89.16 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 25 پیسے اضافے کے ساتھ 79.22 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکتہ میں پٹرول کی قیمت میں 15 پیسے کے اضافے سے 84.02 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 23 پیسے کے اضافے کے بعد 76.22 روپے فی لیٹر ہوگئی ۔


چنئی میں بھی پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں پٹرول کی قیمت 13 پیسے کے اضافے سے 85.44 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 22 پیسے کے اضافے سے 78.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔


آپ کو بتا دیں کہ بین اقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جس کا براہ راست اثر گھریلو بازاروں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خام تیل میں شارٹ ٹرم میں تیزی بنی رہے گی۔ خام تیل جلد ہی 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کو لے کر جس طرح سے پیش رفت ہو رہی ہے، خام تیل کی مارکیٹ کو مدد مل رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کو لے کر ڈیولپمنٹ اور اوپیک کے ذریعہ تیل کے پروڈکشن میں تخفیف دونوں سے خام تیل کو سپورٹ مل رہا ہے۔

ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:

شہر پٹرول ڈیزل

دہلی 82.49 72.65

ممبئی 89.16 79.22

چنئی 85.44 78.06

کولکتہ 84.02 76.22

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 02, 2020 11:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading