ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کاسلسلہ جاری،کئی شہروں میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت102روپئے سے زیادہ

آج کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دونوں ایندھن مہنگائی کی نئی بلندیوں کو پہنچ چکے ہیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا۔انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 96.41 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے 87.28 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہوا۔

  • Share this:
پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کاسلسلہ جاری،کئی شہروں میں فی لیٹر پٹرول کی قیمت102روپئے سے زیادہ
پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ۔۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو ایک بار پھر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے قبل اتوار کے روز قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔آج کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ دونوں ایندھن مہنگائی کی نئی بلندیوں کو پہنچ چکے ہیں۔ ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول 29 پیسے اور ڈیزل 31 پیسے مہنگا ہوگیا۔انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 29 پیسے کے اضافے سے 96.41 روپے اور ڈیزل 30 پیسے اضافے سے 87.28 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کا حالیہ سلسلہ 4 مئی کو شروع ہوا۔ دہلی میں مئی کے مہینے کے دوران پٹرول 3.83 روپے جبکہ ڈیزل 4.42 روپے مہنگا ہوگیا۔ جون میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 2.18 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 2.13 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔


ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 31 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 102.58 روپے اور ڈیزل 94.70 روپے ہوگیا۔چنئی میں پٹرول 26 پیسے کے اضافے سے 97.69 روپے اور ڈیزل 28 پیسے کے اضافے سے 91.92 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت میں 28 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ وہاں پٹرول اب 96.34 روپے اور ڈیزل 90.12 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔



خیال رہے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔
آج ملک کے چار میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کچھ اس طرح ہیں:
شہر کا نام —— پٹرول روپے —— ڈیزل روپے
دہلی ————— 96.41 —————— 87.28
ممبئی ۔————— 102.58 —————— 94.70
چنئی —————- 97.69 -—————- 91.92
کولکاتا ———— 96.34 —————— 90.12

جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں

یواین آئی ان پٹ کے ساتھ نیوز18 اردو کی رپورٹ
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 14, 2021 09:20 AM IST