உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں نے پھر بڑھائیں عام لوگوں کی مشکلیں، جانیں اب بڑھ کر کتنے ہوئے دام

    Youtube Video

    سرکاری تیل کمپنیوں نے آج پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ (fuel price hike) ہو رہا ہے۔

    • Share this:
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (petrol diesel price) میں آج پھر اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ (fuel price hike) ہو رہا ہے۔ پٹرولفی لیٹر تقریباً پچیس پیسے، وہیں ڈیزل فی لیٹر تیس پیسے مہنگا ہو اہے۔
      راجدھانی دہلی میں آج پیٹرلو کی فی لیٹر تقریباً ایک سو دو روپئے ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمت نوے روپئے سترہ پیسے ہے جبکہ ممبئی میں ایک سوسات روپئے فی لیٹر پٹرول فروخت ہورہا ہے۔
      چار میٹرو شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت  (Petrol Diesel Price on 01 October 2021)
      >> دہلی پٹرول 101.89 روپے اور ڈیزل 90.17 روپے فی لیٹر۔
      >> ممبئی پٹرول 107.95 روپے اور ڈیزل 97.84 روپے فی لیٹر۔
      >> چنئی پٹرول 99.58 روپے اور ڈیزل 94.74 روپے فی لیٹر۔
      >> کولکتہ پٹرول 102.47 روپے اور ڈیزل 93.27 روپے فی لیٹر۔
      جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
      Published by:Sana Naeem
      First published: