آدھی ہو سکتی ہیں پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں، حکومت کر رہی ہے اس متبادل پر غور
پٹرول۔ڈیزل (Petrol-Diesel) کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ اگر مرکزی حکومت پٹرولیم مصنوعات کو گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی GST) کے دائرے میں لے آئے تو عام آدمی کو راحت مل سکتی ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Feb 25, 2021 02:33 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمیتیں
پٹرول۔ڈیزل (Petrol-Diesel) کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ اگر مرکزی حکومت پٹرولیم مصنوعات کو گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی GST) کے دائرے میں لے آئے تو عام آدمی کو راحت مل سکتی ہے۔ وزریر خزانہ نرملا سیتا رمن (Finance Minister Nirmala Sitharaman) اور پٹرولیم وزیر دھرمیندر پردھان (Petroleum Minister Dharmendra Pradhan) نے اس کے اشارے بھی دئے ہیں۔ جی ایس ٹی کی اعلی شرح پر بھی پٹرول۔ڈیزل کو رکھاجائے تو موجودہ قیمتیں گھٹ کر آدھی رہ سکتی ہیں۔
فی الحال مرکزی حکومت پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز اور اسٹیٹ ویٹ لگاتی ہے۔ ان دونوں کی شرح اتنی زیادہ ہے کہ 35 روپئے کا پیٹرول مختلف ریاستوں میں 90 سے 100 روپے فی لیٹر تک پہنچ رہا ہے۔

جی ایس ٹی میں اندھن کو شامل کرنے کا یہ ہوگا اثر