ہوم » نیوز » معیشت

پٹرول ۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ جاری، ہردیپ سنگھ پوری کوسونپی گئی وزرات پیٹرولیم کی ذمہ داری

کابینہ میں ردوبدل کے بعدوزرات پیٹرولیم کی ذمہ ہردیپ سنگھ پوری کوسونپی گئی۔ نئے وزیر کی آمد کے ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

  • Share this:

کابینہ میں ردوبدل کے بعدوزرات پیٹرولیم کی ذمہ ہردیپ سنگھ پوری کوسونپی گئی۔ نئے وزیر کی آمد کے ساتھ ہی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پیٹرول فی لیٹر پینتیس جبکہ فی لیٹر ڈیزل نوپیسے مہنگا ہوا ہے۔قیمتوں میں نئے اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت میں دہلی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت سو روپئے چھپن جبکہ فی لیٹر ڈیزل کی قیمت نواسی روپئے بانسٹھ پیسے ہوگئی ہے۔


ممبئی میں فی لیٹر پیٹرول ایک سو چھے روپئے انسٹھ پیسے جبکہ ڈیزل ستانوے روپئے اٹھارہ پیسوں میں ملے گا۔ چنئی میں فی لیٹرل پیٹرول کی قیمت ایک سو ایک روپئے سینتیس پیسے ہوگئی ہے ۔چنئی میں فی لیٹرل ڈیزل کی قیمت چورانوے روپئے پندرہ پیسے ہیں۔دہلی میں خوردہ سی این جی کی قیمت بھی بڑھی ہے۔فی کلو سی این جی اب تینتالیس روپئے چالیس پیسے کے بجائے چوالیس روپئے تیس پیسے میں ملے گی۔


خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔


آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
Published by: Sana Naeem
First published: Jul 08, 2021 01:18 PM IST