ہوم » نیوز » معیشت

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام، جانیں آج کیا ہے قیمت

کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 74.65 روپے، 77.67 روپے اور 74.82 روپے فی لیٹر مستحکم رہیں۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 24, 2020 02:07 PM IST
  • Share this:
پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں استحکام، جانیں آج کیا ہے قیمت
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ پٹرول کی قیمت پیر کے روز دو ہفتوں کی اونچی سطح پر ٹکی رہی ۔ ڈیزل کی قیمت بھی مستحکم رہی ہے۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول کی قیمت آج 72.01 روپے فی لیٹر رہی ۔ یہ 10 فروری کے بعد اس کی اعلی ترین سطح ہے۔ اس سے پہلے مسلسل دو دن اس کی قیمت میں اضافہ ہوا تھا۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 64.70 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔


کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 74.65 روپے، 77.67 روپے اور 74.82 روپے فی لیٹر مستحکم رہیں۔ تینوں شہروں میں ڈیزل کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ایک لیٹر ڈیزل کولکتہ میں 67.02 روپے، ممبئی میں 67.80 روپے اور چنئی میں 68.33 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔




خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔
First published: Feb 24, 2020 02:07 PM IST