ہوم » نیوز » معیشت

قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری: پٹرول 51 پیسے، ڈیزل61 پیسےمہنگا

پچھلے سات جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 20, 2020 11:10 AM IST
  • Share this:
قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری: پٹرول 51 پیسے، ڈیزل61 پیسےمہنگا
پچھلے سات جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل 14 ویں دن اضافے کے بعد ہفتے کے روز اس کی قیمت 79 روپے فی لیٹر کے قریب پہنچ گئی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 51 پیسے اضافے کے ساتھ 78.88 روپے فی لیٹر ہو گئی جو3 نومبر 2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 61 پیسے اضافے کے ساتھ یہ ریکارڈ 77.67 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔


پچھلے سات جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 14 دنوں میں پٹرول 7.62 روپئے یعنی 10.63 فیصد اورڈیزل 8.28 روپے یعنی 11.93 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔ کولکتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمتیں 49۔99 پیسے اضافے کے بعد بالترتیب 80.62 روپے اور 85.70 روپے فی لیٹر ہوگئیں۔ چنئی میں اس کی قیمت 45 پیسے اضافے کے ساتھ 82.27 روپے فی لیٹر ہوگئی۔


ڈیزل54 پیسے اضافے سے 73.07 روپے کلکتہ میں ، ممبئی میں 58 پیسے اضافے سے 76.11 روپے اور چنئی میں 52 پیسے اضافے سے75.29 روپے فی لیٹر پرہو چکا ہے۔


ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر ) اس طرح ہے ۔

میٹرو ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل

دہلی ------------ 78.88 (+0.51) ------- 77.67 (+0.61)

کولکتہ --------- 80.62 (+0.49) ------- 73.07 (+0.54)

ممبئی ------------- 85.70 (+0.49) ------- 76.11 (+0.58)

چنئی ------------ 82.27 (+0.45) ------- 75.29 (+0.52)

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔
First published: Jun 20, 2020 11:10 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading