ہوم » نیوز » معیشت

خوش خبری! آج پھر سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے آپ کے شہر میں کتنے روپئے ہوئے کم

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، جمعرات کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 71.29 روپئے، 76.98 روپئے، 73.96 روپئے اور 74.07 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔

  • Share this:
خوش خبری! آج پھر سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے آپ کے شہر میں کتنے روپئے ہوئے کم
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price)  میں ایک دن کے استحکام کے بعد آج جمعرات کو پھر اس میں گراوٹ دیکھی جا سکتی ہے۔ آج یعنی 5 مارچ کو پٹرول میں 16 پیسے تو وہیں، ڈیزل میں 10 پیسے فی لیٹر کی تخفیف کی گئی ہے۔


انڈین آئل (Indian Oil) کی ویب سائٹ کے مطابق، جمعرات کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 71.29 روپئے، 76.98 روپئے،  73.96 روپئے اور 74.07 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ وہیں، دوسری طرف، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل بالترتیب 63.94 روپئے، 66.96 روپئے، 66.27 روپئے اور 67.47 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔



ملک کی تینوں تیل مارکیٹنگ کمپنیاں ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمتوں کے لئے آپ ویب سائٹ پر جا کر جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ وہیں، موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی آپ قیمت کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔




First published: Mar 05, 2020 01:20 PM IST