ہوم » نیوز » معیشت

خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل آج اتنا ہوا سستا، جانیں کیا ہے آج قیمت

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔

  • Share this:
خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل آج اتنا ہوا سستا، جانیں کیا ہے آج قیمت
پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔

نئی دہلی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں پیر کے روز کوئی تبدیلی نہیں ہونے کے بعد آج منگل کو اس کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 0.5 روپئے فی لیٹر کی کمی آئی ہے۔ منگل کو دہلی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 0.5 روپئے فی لیٹر تو وہیں ممبئی میں 0.4 روپئے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے۔


انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، منگل کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 71.89 روپئے، 77.56 روپئے، 74.53 روپئے اور 74.68 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری طرف، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل بالترتیب 64.65 روپئے، 67.75 روپئے، 66.97 روپئے اور 68.27 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر گاہکوں کو مل رہا ہے۔




خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

First published: Feb 18, 2020 10:59 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading