خوش خبری! آج اتنے پیسے سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانیں کیا ہے آج کی قیمت

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں جاری گراوٹ کی وجہ سے ملک میں بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Jun 06, 2019 12:42 PM IST | Updated on: Jun 06, 2019 12:43 PM IST
خوش خبری! آج اتنے پیسے سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانیں کیا ہے آج کی قیمت

علامتی تصویر

بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں جاری گراوٹ کی وجہ سے ملک میں بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعرات کو پٹرول 16 پیسے سستا ہوکر ڈھائی ہفتے کی کم ترین سطح پر اور ڈیزل 34 پیسے سستا ہوکر تقریبا 20 ہفتے کی کم ترین سطح پر آ گیا۔ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے حاصل معلومات کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت آج 16 پیسے کم ہوکر 71.07 روپے فی لیٹر رہ گئی جو 19 مئی کے بعد سب سے کم ہے۔ اسی طرح یہاں ڈیزل کی قیمت بھی 34 پیسے کم ہوکر 65.22 روپے فی لیٹر پر آ گئی۔ اس سال 19 جنوری کے بعد اس کی نچلی سطح ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ان دنوں خام تیل کی قیمت جنوری کے بعد کمترین سطح کے قریب ہے۔ اس سے مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ کولکتہ میں آج پٹرول 16 پیسے سستا ہوکر 73.31 روپے، ممبئی میں 15 پیسے سستا ہوکر 76.76 روپے اور چنئی میں 17 پیسے سستا ہوکر 73.84 روپے فی لیٹر رہ گیا۔

وہیں، کولکتہ میں ڈیزل کی قیمت 34 پیسے، ممبئی میں 37 پیسے اور چنئی میں 36 پیسے کم ہوکر بالترتیب 67.14 روپے، 68.39 روپے اور 69 روپے فی لیٹر رہی۔

Loading...

Loading...