خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی تخفیف، جانیں آج کتنے پیسے ہوئے کم

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 72.65 روپئے، 78.33 روپئے، 75.37 روپئے اور 75.50 روپئے فی لیٹر ہے۔

Nov 04, 2019 09:13 AM IST | Updated on: Nov 04, 2019 09:14 AM IST
خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی تخفیف، جانیں آج کتنے پیسے ہوئے کم

فائل فوٹو

نئی دہلی۔ ہفتے کے پہلے دن عام لوگوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ پیر کو پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی تخفیف ہوئی ہے۔ پیر کو پٹرول کی قیمت میں 8 سے 9 پیسے فی لیٹر کی کمی آئی ہے۔ وہیں، ڈیزل بھی 4 سے 5 پیسے فی لیٹر سستا ہوا ہے۔ تین دن بعد ڈیزل کی قیمت کم ہوئی ہے۔

کیا ہیں پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمتیں؟

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، پیر کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 72.65  روپئے، 78.33 روپئے، 75.37 روپئے اور 75.50 روپئے فی لیٹر ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 65.75 روپئے، 68.96 روپئے، 68.16 روپئے اور 69.50 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Loading...

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت ہر دن گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

Loading...
Listen to the latest songs, only on JioSaavn.com