خوش خبری! 6 دن میں تقریبا 60 پیسے زیادہ سستا ہوا پٹرول، آج بھی کم ہوئی قیمت

دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 13 پیسے فی لیٹر کی گراوٹ کے بعد 72.86 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وہیں، ڈیزل گھٹ کر 66.00 روپئے فی لیٹر رہ گیا۔

Jul 30, 2019 01:02 PM IST | Updated on: Jul 30, 2019 01:02 PM IST
خوش خبری! 6 دن میں تقریبا 60 پیسے زیادہ سستا ہوا پٹرول، آج بھی کم ہوئی قیمت

علامتی تصویر

کل سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھاری کمی واقع ہوئی ہے۔ ہم آپ کو بتادیں کہ پچھلے ہفتے سے پٹرول کی قیمت تو کم ہو رہی تھی لیکن ڈیزل کی قیمت مستحکم تھی۔ لیکن کل سے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں بھی راحت ہے۔ دہلی میں منگل کے روز پٹرول میں 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ ڈیزل 7 پیسے فی لیٹر سستا ہوا۔ وہیں، کولکاتہ میں بھی پٹرول کی قیمت میں 13 پیسے کی کمی دیکھی گئی ، لیکن یہاں ڈیزل 3 پیسے سستا ہوا۔ آپ کو بتا دیں کہ پچھلے چھ دن میں تقریبا 60 پیسے سستا ہوا ہے پٹرول۔

دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 13 پیسے فی لیٹر کی گراوٹ کے بعد 72.86 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ وہیں،  ڈیزل گھٹ کر 66.00 روپئے فی لیٹر رہ گیا۔ کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 75.50 روپئے ، 78.48 روپئے اور 75.67 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت بالترتیب 68.19 ، 69.17 روپے اور 69.72 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

Loading...

Loading...