خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں 9 ویں دن بھی گراوٹ، 1.50 روپئے سے زیادہ گری ڈیزل کی قیمت

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی وجہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت کا سستا ہونا ہے۔

Jun 07, 2019 11:06 AM IST | Updated on: Jun 07, 2019 11:06 AM IST
خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں 9 ویں دن بھی گراوٹ، 1.50 روپئے سے زیادہ گری ڈیزل کی قیمت

فائل فوٹو

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں 9 ویں دن بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ جمعہ کو دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 13 پیسے اور ڈیزل 32 پیسے سستا ہوا ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی  کی وجہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمت کا سستا ہونا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی میں پٹرول کی نئی قیمت 70.94 روپئے فی لیٹر ہے۔ اسی طرح ڈیزل 64.90 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر ہے۔ وہیں، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت کی بات کریں تو وہ 73.19 روپئے اور 73.70 روپئے فی لیٹر ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت بالترتیب 66.82 روپئے اور 68.66 روپئے فی لیٹر پر آ گئی ہے۔

Loading...

اس کے علاوہ ممبئی میں پٹرول 76.63 روپئے اور ڈیزل 68.06 روپئے فی لیٹر کی قیمت پر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمت مارچ کی قیمت کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Loading...