உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول -ڈیزل مسلسل دوسرے دن آج پھر ہوا مہنگا، اب جانیں کتنی ہیں آپ کے شہر کی قیمتیں

    Youtube Video

    آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

    • Share this:
      عالمی بازار میں خام تیل کی قیمت بڑھنے کے درمیان ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز مسلسل دوسرے دن 35-35 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا۔ راجدھانی دہلی میں آج پٹرول 35 پیسے فی لیٹر بڑھ کر 105.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو، مسلسل ساتویں دن ، پیٹرول 30 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا تھا۔ اس کے بعد دو دن تک قیمتیں مستحکم رہیں لیکن آج پھر اس میں شدت آگئی۔ اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 111.09 روپے اور ڈیزل 101.78 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پیٹرول 113.73 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 103.03 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ جھارکھنڈ کی راجدھانی رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برابر ہونے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ رانچی میں پٹرول 99.60 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 99.07 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے لیکن رانچی میں پٹرول اب بھی پورے ملک میں سب سے سستا ہے۔

      ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈیزل بھی ایک سنچری لگانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں یہ 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ مہینے 4 اکتوبر اور اس کے بعد 12 اور 13 اکتوبر کے علاوہ ہر دن قیمتیں بڑھی ہیں۔ اس ماہ میں پٹرول 3.50 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔

      عالمی بازار میں خام تیل اب بھی اونچی سطح پر ہے۔ جمعرات کو ، امریکہ میں خام تیل میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 0.82 ڈالر اضافے کے ساتھ 84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکی خام تیل 0.87 ڈالر اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل رہا۔

      آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 105.14 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 93.87 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

      چار بڑے شہروں کی قیمتیں

      دہلی: پٹرول 105.14 ڈیزل 93.87۔

      ممبئی: پٹرول 111.09ڈیزل 101.78۔

      چنئی: 10- 102.40 ڈیزل 98.26۔

      کولکاتہ: پٹرول 105.76 ڈیزل 96.98۔

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: