سال کی سب سے اونچائی پر پہنچی پٹرول کی قیمت، جانیں کیا ہے آج کی قیمت

پٹرول کی قیمت میں اتوار سے اضافہ نظر آنے لگا ہے۔ اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا نئی اونچائی پر پہنچنا ہے۔

Apr 15, 2019 12:10 PM IST | Updated on: Apr 15, 2019 12:10 PM IST
سال کی سب سے اونچائی پر پہنچی پٹرول کی قیمت، جانیں کیا ہے آج کی قیمت

علامتی تصویر

پٹرول کی قیمت میں اتوار سے اضافہ نظر آنے لگا ہے۔ اس کی وجہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کا نئی اونچائی پر پہنچنا ہے۔ پیر کے روز پٹرول کی قیمت میں 6 سے 7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ بڑھ کر 72.98 روپئے فی لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ یہ اس سال کی اعلیٰ ترین سطح ہے۔ وہیں، کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے کے اضافہ کے بعد یہ 75 روپئے فی لیٹر ہو گئی۔

Loading...

ممبئی میں پٹرول 6 پیسے کے اضافہ کے بعد 78.55 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 7 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ 75.75 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔

Loading...