ہوم » نیوز » معیشت

ڈیزل پانچ پیسے سستا، پٹرول کی قیمت مستحکم: جانیں نئی قیمت

پٹرول کی قیمتیں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں جبکہ ڈیزل پانچ پیسے سستا ہوا۔

  • Share this:
ڈیزل پانچ پیسے سستا، پٹرول کی قیمت مستحکم: جانیں  نئی قیمت
ڈیزل کی قیمت کولکاتہ اور چینئی میں آٹھ ۔ آٹھ پیسے کی کٹوتی کے ساتھ بالترتیب 68.64 روپے اور 70.01` روپے فی لیٹر رہی۔

نئی دہلی: پٹرول کی قیمتیں جمعرات کے روز مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں جبکہ ڈیزل پانچ پیسے سستا ہوا۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول آج 71.94 روپے فی لیٹر رہا۔ یہ 13 ستمبر 2019 کے بعد سب سے نچلی سطح ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت پانچ پیسے کم ہوکر 64.82 روپے فی لیٹر رہ گئی جو گزشتہ سال 05 جولائی کے بعد کی سب سے نچلی سطح ہے۔

واضح رہے کہ 05 جولائی 2019 کو بجٹ میں پٹرول-ڈیزل پر دو دو روپیہ کے اضافے کے ساتھ اگلے دن ان کی قیمت اچانک بڑھ گئی تھی۔

کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 74.58 روپے، ممبئی میں 77.60 روپے اور چنئی میں 74.73 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی۔

کولکاتہ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل پانچ پانچ پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت آج کولکتہ میں 67.14 روپے، ممبئی میں 67.93 روپے اور چنئی میں 68.45 روپے رہی۔

قابل ذکر ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ہر دن کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہیں ۔ ڈیزل اور پٹرول کا نیا دام صبح 6 بجے سے نافذ ہوتا ہے ۔ ان کی قیمت میں یکسائز ڈیوٹی ، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہوجاتی ہے ۔

First published: Feb 13, 2020 02:40 PM IST