عام آدمی کیلئے خوشخبری ! تقریبا ایک ماہ بعد پٹرول اور ڈیزل کے دام میں ہوئی یہ بڑی تبدیلی

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بدلتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد ان کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

Oct 03, 2019 08:47 AM IST | Updated on: Oct 03, 2019 08:47 AM IST
عام آدمی کیلئے خوشخبری ! تقریبا ایک ماہ بعد پٹرول اور ڈیزل کے دام میں ہوئی یہ بڑی تبدیلی

علامتی تصویر

پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں سے پریشان عام آدمی کیلئے آج اچھا دن ہے ۔ دراصل 8 ستمبر کے بعد آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ دو اکتوبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی ، مگر تین اکتوبر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ۔ پٹرول کے دام میں 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے دام میں سات پیسے فی لیٹر کی کمی ہوئی ہے ۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 74.51 روپے ، 80.11 روپے ، 77.14 روپے اور 77.40 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے جبکہ ان چاروں شہروں میں ڈیزل بالترتیب 67.43 روپے ، 70.69 روپے ، 69.79 روپے اور 71.24 روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بدلتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد ان کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

Loading...