مسلسل پانچویں روز پٹرول کی قیمت میں ہوا اضافہ، جانئے آج کتنے روپئے پہنچی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت

بتا دیں کہ آج دہلی، ممبئی اور کولکاتہ میں ڈیزل 12 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔ وہیں، چنئی میں ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی ہے۔

Nov 12, 2019 12:17 PM IST | Updated on: Nov 12, 2019 12:35 PM IST
مسلسل پانچویں روز پٹرول کی قیمت میں ہوا اضافہ، جانئے آج کتنے روپئے پہنچی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت

علامتی تصویر

نئی دہلی۔  پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں منگل کو مسلسل پانچویں دن تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ آج دہلی، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 10 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے تو وہیں کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت میں 9 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ بتا دیں کہ آج دہلی، ممبئی اور کولکاتہ میں ڈیزل 12 پیسے فی لیٹر سستا ہو گیا ہے۔ وہیں، چنئی میں ڈیزل کی قیمت میں 13 پیسے فی لیٹر کی کٹوتی کی گئی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، منگل کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 73.30 روپئے،78.97 روپئے، 76 روپئے اور 76.18  روپئے فی لیٹر ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 65.79 روپئے، 69.01 روپئے، 68.20 روپئے اور 69.54 روپئے فی لیٹر ہے۔

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت ہر دن گھٹتی۔ بڑھتی رہتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

Loading...

Loading...