ہوم » نیوز » معیشت

عام آدمی کو ملی راحت، آج پھر سے سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے کیا ہے قیمت

دہلی اور کولکتہ میں ڈیزل کی قیمتیں 22-22 پیسے کی کمی سے بالترتیب 72.56 اور 76.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 24 پیسے سستا ہوکر ممبئی میں 79.05 روپے اور چنئی میں 21 پیسے سستا ہوا جو اب 77.91 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔

  • Share this:
عام آدمی کو ملی راحت، آج پھر سے سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے کیا ہے قیمت
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے منگل کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 17 پیسے کی کمی سے 81.55 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ کولکاتہ اور ممبئی میں بھی یہ 17-17 پیسے سستا ہوا۔ ایک لیٹر پیٹرول کلکتہ میں 83.06 روپے اور ممبئی میں 88.21 روپے میں فروخت ہوا۔ چنئی میں یہ 15 پیسے سستا ہوکر 84.57 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔


دہلی اور کولکتہ میں ڈیزل کی قیمتیں 22-22 پیسے کی کمی سے بالترتیب 72.56 اور 76.06 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ڈیزل 24 پیسے سستا ہوکر ممبئی میں 79.05 روپے اور چنئی میں 21 پیسے سستا ہوا جو اب 77.91 روپے فی لیٹر پر فروخت ہورہاہے۔


ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت (فی لیٹر) مندرجہ ذیل ہے۔


میٹرو ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل

دہلی ------------ 81.55 (-17 پیسے) ------- 72.56 (-22 پیسے)

کولکتہ --------- 83.06 (-17 پیسے) ------- 76.06 (-22 پیسے)

ممبئی ------------- 88.21 (-17 پیسے) ------- 79.05 (-24 پیسے)

چنئی ------------ 84.57 (-15 پیسے) ------- 77.91 (-21 پیسے)

دو روپئے تک سستا ہو سکتا ہے پٹرول

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے اور روپئے میں مضبوطی لوٹی ہے۔ ایسے میں ماہرین گھریلو سطح پر پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں گراوٹ کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ اگر خام تیل میں 20 فیصدی کی کمی آتی ہے تو پٹرول اور ڈیزل میں 5 فیصدی کمی کی جا سکتی ہے۔ لہذا پٹرول اور ڈیزل 2.5 سے تین روپئے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے۔

جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔


یو این آئی ، اردو کے ان پٹ کے ساتھ

Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 15, 2020 11:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading