உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن پھراضافہ، ممبئی میں 108روپے پار، یہاں جانیں اپنے شہر کی قیمتیں

    Youtube Video

    Petrol-Diesel Price Today: سرکاری تیل کمپنیوں نے آج پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price on 02 October 2021: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج (Petrol Diesel Price Today) پھر اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج پٹرول کی قیمتوں میں پھر اضافہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ڈیزل کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ پٹرول فی لیٹر تقریباً پچیس پیسے وہیں ڈیزل فی لیٹر تیس پیسے مہنگا ہواہے۔ راجدھانی دہلی میں آج پٹرول کی قیمت (Fuel Price) فی لیٹرتقریباً ایک سو دو روپئے ہے، وہیں ڈیزل کی قیمت نوے روپئے سترہ پیسے ہے جبکہ ممبئی میں ایک سوسات روپئے فی لیٹر پٹرول فروخت ہورہاہے۔ پٹرولیم کمپنی نےکمرشیل ایل پی جی سلینڈروں کی قیمت میں اضافہ کیاہے۔تینتالیس روپئے کے اضافے کے ساتھ اب کمرشیل سیلنڈر سترہ سو چھتیس روپئے کا ہوگیا ہے۔
      کئی شہروں میں پٹرول 110 روپے لیٹر سے تجاوز کر گیا ہے۔ اعداد و شمار کے لحاظ سے ، مدھیہ پردیش میں سب سے مہنگا (سیونی میں 113.28 روپے فی لیٹر) اور راجستھان (سری گنگانگر میں 113.01 روپے فی لیٹر) فروخت کیا جا رہا ہے۔
      چار میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں
      >> دہلی پٹرول 102.14 روپے اور ڈیزل 90.47 روپے فی لیٹر۔
      >> ممبئی پٹرول 108.19 روپے اور ڈیزل 98.16 روپے فی لیٹر۔
      >> چنئی پٹرول 99.80 روپے اور ڈیزل 95.02 روپے فی لیٹر۔
      >> کولکتہ پٹرول 102.77 روپے اور ڈیزل 93.57 روپے فی لیٹر۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
      Published by:Sana Naeem
      First published: