உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر لگی آگ، عام آدمی ہوا پریشان، جانئے آپ کے شہر میں کتنا ہوا مہنگا

     پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں (Petrol Diesel Price Today) میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔

    پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں (Petrol Diesel Price Today) میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔

    پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں (Petrol Diesel Price Today) میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: عالمی بازار میں جمعہ کو خام تیل کے بلند ترین سطح کوسر کرنے کے درمیان پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں (Petrol Diesel Price Today) میں گھریلو سطح پر مسلسل تیسرے دن اضافہ جاری ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (IOC, HPCL & BPCL) نے جمعہ کو مسلسل تیسرے دن ان دونوں کی قیمتوں میں 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا جس کے راجدھانی دہلی میں پٹرول 108.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.37 روپے فی لیٹر کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد ممبئی میں پٹرول 114.47 روپے اور ڈیزل 105.49 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے راجدھانی بھوپال میں سب سے مہنگا پٹرول 117.35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 106.76 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 112.42 روپے اور ڈیزل بنگلورو میں 104 روپے فی لیٹر پٹرول 112.43 روپے اور ڈیزل 103.35 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ کولکاتہ میں بھی پٹرول 109.12 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 100.49 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا ہے۔ رانچی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فرق صرف 14 پیسے ہے۔ پٹرول 102.87 روپے اور ڈیزل 102.73 روپے فی لیٹر ہے۔ نوئیڈا، دہلی این سی آر میں پٹرول کی قیمت 105.78 روپے اور ڈیزل کی قیمت 98.02 روپے فی لیٹر ہے۔
      ابھی ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 105 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ ڈیزل بھی بیشتر شہروں میں سنچری لگا رہا ہے۔ اس مہینے میں اب تک 29 دنوں میں سے 22 دنوں میں ان دونوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 7.00 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 7.60 روپے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔
      مارکیٹ اسٹڈی اور کریڈٹ ریٹنگ کمپنی گولڈمین سیکس نے اگلے سال تک برینٹ کروڈ 110 ڈالر فی بیرل تک پہنچنے کی رپورٹ کے بعد امریکی بازار میں خام تیل میں تیزی تھی۔
      جمعہ کو سنگاپور میں خام تیل میں تجارت اضافے کے ساتھ شروع ہوا۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 0.22 ڈالر اضافے کے ساتھ 84.54 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ کی قیمت 0.05 ڈالر اٹھ کر 82.86 ڈالر فی بیرل پرٹریڈ کر رہا ہے۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 108.64 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 97.37 روپے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اس کی بنیاد پر ہر دن صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا نفاذ کیا جاتا ہے۔
      ملک کے چارمیٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمت جانیں
      >> دہلی میں پٹرول 108.64 روپے اور ڈیزل 97.37 روپے فی لیٹر
      >> ممبئی پٹرول 114.47 روپے اور ڈیزل 105.49 روپے فی لیٹر
      >> چینائی پیٹرول 105.43 روپے اور ڈیزل 101.59 روپے فی لیٹر
      >> کولکتہ پٹرول 109.12 روپے اور ڈیزل 100.49 روپے فی لیٹر

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      (How to check diesel petrol price daily): ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔

      پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے ہوتی ہیں نافذ
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: