உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول۔ڈیزل کی تازہ قیمتیں جاری، آگے اور سستا ہوگا تیل، جانیں آج کی ایندھن کی قیمتیں

     گزشتہ ماہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اس ماہ قیمتیں مستحکم رہیں۔ آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

    گزشتہ ماہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اس ماہ قیمتیں مستحکم رہیں۔ آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

    گزشتہ ماہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اس ماہ قیمتیں مستحکم رہیں۔ آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. سرکاری تیل کمپنیوں (IOCL) نے بدھ کے لیے پٹرول ڈیزل (Petrol diesel rate) کے نئے دام جاری کر دئے گئے ہیں۔ آج بھی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ گزشتہ ماہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اس ماہ قیمتیں مستحکم رہیں۔ آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے جبکہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔
      گھریلو ایندھن کے خوردہ فروش پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو کم کر سکتے ہیں کیونکہ یورپ میں کووڈ کے معاملات دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ سال کووڈ انفیکشن کی وجہ سے بین الاقوامی خام تیل کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔ ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی دینکھنے کو مل رہی ہے۔
      خام تیل ہو گیا سستا ۔
      بینچ مارک برینٹ کروڈ (Brent crude) جمعہ کو 6.95 فیصد گر کر 78.89 ڈالر فی بیرل پر آگیا، جو 10 دن پہلے 84.78 ڈالر فی بیرل تھا۔
      سرکاری تیل کی کمپنیوں نے آٹوموبائل ایندھن پر منافع کمایا ہے لیکن انہوں نے صارفین کو فوائد پہنچانے سے پہلے تیل کی عالمی منڈیوں میں گرتے ہوئے رجحانات کا مختصراً مطالعہ کیا۔ کیونکہ پچھلی باری میں بھی جب کووڈ انفیکشن اپنے عروج پر تھا، ایندھن کی قیمتوں میں کمی آئی تھی۔
      فی الحال یہ قیاس کیا جا رہا ہے کہ عام آدمی جلد ہی تیل کی قیمتوں میں ایک روپے فی لیٹر کی کمی دیکھ سکتا ہے۔
      24 نومبر 2021 کو پٹرول ڈیزل کی قیمت
      >> دہلی میں پٹرول 103.97 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر
      >> ممبئی پٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر
      >> چنئی پیٹرول 101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے فی لیٹر
      >> کولکاتہ پٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر
      سری گنگا نگر پٹرول 114.01 روپے اور ڈیزل 98.39 روپے فی لیٹر
      پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے ہوتی ہیں نافذ
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: