ہوم » نیوز » معیشت

عام لوگوں کو مہنگے پٹرول۔ڈیزل سے راحت، یہاں اور ایسے چیک کریں اپنے شہر کی آج کی قیمتیں

آئی او سی ایل IOCL کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول (Petrol Price Today) کی قیمت 83.71 روپے اور ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے فی لیٹر ہے۔

  • Share this:
عام لوگوں کو مہنگے پٹرول۔ڈیزل سے راحت، یہاں اور ایسے چیک کریں اپنے شہر کی آج کی قیمتیں
مہنگے پٹرول۔ڈیزل سے راحت،

نئی دہلی: پٹرول اور ڈیزل (Petrol-Diesel) کی قیمتوں میں ملسل عام آدمی کو راحت ملی ہوئی ہے۔ ملک میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیر کو مسلسل 21 ویں روز بھی پٹرول اور ڈیزل (Petrol-Diesel) کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ ملک کی راجدھانی دہلی سمیت سبھی شہروں میں آج بھی تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں (Government oil companies) نے مسلسل اکیسویں دن قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے۔ آئی او سی ایل IOCL کی ویب سائٹ کے مطابق ملک کی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول (Petrol Price Today) کی قیمت 83.71 روپے اور ڈیزل کی قیمت 73.87 روپے فی لیٹر ہے۔ 7 دسمبر تک پٹرول کی قیمت میں مسلسل چھ دنوں میں 1.37 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 1.45 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔ تب سے دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم ہیں۔


آج ملک کے میٹرو شہر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت اس طرح ہے

شہر: پٹرول ڈیزل

دہلی: 83.71 73.87

ممبئی: 90.34 80.51
چنئی: 86.51 79.21
کولکاتہ: 85.19 77.44

کتنا مہنگا ہو چکا ہے پٹرول۔ڈیزل
دہلی میں 20 نومبر سے اب تک پندرہ قسطوں میں پٹرول 2.65 روپئے مہنگا ہو گیا ہے۔ وہیں گزشتہ تین اگست سے رہ۔رہ کر ڈیزل کی قیمت میں یا تو کٹوتی ہوئی یا پھر اس کے دام مستحکم رہے۔ گزشتہ بیس نومبر سے بارہ قسطوں میں رک۔ر۔ کر ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اتنے دنوں میں ڈیزل 3.41 روپئے فی لیٹر مہنگا ہو چکا ہے۔

ہر دن چھ بجے بدلتی ہے قیمت
خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

اس طرح سے چیک کر سکتے ہیں آج کی تازہ قیمتیں
پٹرول۔ڈیزل کی روز کی قیمت آپ SMS کے ذریعے بھی جان سکتے ہیں۔ (How to check diesel petrol price daily) انڈین آئل کے کسٹمر RSP لکھ نمبر 9224992249 پر اور بی پی ایل (Consumer) RSP لکھ کر 9223112222 نمبر پر بھیج کر جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ وہیں ایچ پی سی ایل صارف HPPrice لکھ کر 9222201122 نمبر پر بھیج کر قیمت معلوم کر سکتے ہیں۔
Published by: sana Naeem
First published: Dec 28, 2020 10:36 AM IST