ہوم » نیوز » معیشت

Petrol Price Today: آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ڈیزل، مسلسل بڑھتی قیمتوں سے عام لوگ پریشان، جانیں نئی قیمتیں

Petrol, Diesel Price Today: پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں (Petrol diesel Price today) میں دو دن بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا جس سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹرپہنچ گیا جبکہ دہلی اور کولکاتہ میں 93 روپے فی لیٹرسے تجاوز کرگیا۔

  • Share this:
Petrol Price Today: آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ڈیزل، مسلسل بڑھتی قیمتوں سے عام لوگ پریشان، جانیں نئی قیمتیں
پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ۔۔

پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں (Petrol diesel Price today) میں دو دن بعد جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ کیا گیا جس سے ممبئی میں پٹرول 100 روپے فی لیٹرپہنچ گیا جبکہ دہلی اور کولکاتہ میں 93 روپے فی لیٹرسے تجاوز کرگیا۔ معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمت 19 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 30 پیسے اضافےکے ساتھ ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔

راجدھانی دہلی میں پٹرول 19 پیسے مہنگا ہوکر 93.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 29 پیسے اضافے کے ساتھ 83.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ گذشتہ 04 مئی سے اب تک 11 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سات د ن قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 2.64 روپے اور ڈیزل میں 3.07 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

ممبئی میں پٹرول 18 پیسے مہنگا ہوکر 99.32 روپے ، چنئی میں 17 پیسے بڑھ کر 94.71 روپے اور کولکتہ میں 19 پیسے اضافہ کے ساتھ 93.11 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔

ممبئی ، کولکاتہ اور چنئی میں ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 30 پیسے ، 28 پیسے اور 29 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر ڈیزل 91.01 روپے ، چنئی میں 88.62 روپے اور کولکتہ میں 86.64 روپے میں فروخت ہوا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر ہر دن صبح چھ بجے سے نئی قیمتیں نافذ ہوتی ہیں۔

ملک کے چار میٹرو شہروں میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل تھیں۔
شہر کا نام — پیٹرول —— ڈیزل
دہلی —— 93.04 ——83.80
ممبئی ——99.32 —— 91.01
چنئی —— 94.71 ——88.62
کولکاتا ——93.11 ——86.64

آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
Published by: Sana Naeem
First published: May 21, 2021 08:32 AM IST