ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

Petrol-Diesel Price Hike:پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرےدن اضافہ،کیاہیں آج قیمتیں؟

قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 95.31 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دہلی میں ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ممبئی میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے مہنگا ہوا۔

  • Share this:
Petrol-Diesel Price Hike:پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرےدن اضافہ،کیاہیں آج قیمتیں؟
پورے ملک میں پٹرول ۔ڈیزل کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کے روز مسلسل دوسرے دن اضافہ ہونے سے ایک نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔ملک کے چار میٹروپولیٹن شہروں میں آج دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 28 پیسے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 4 مئی سے اب تک 20 دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ باقی 15 دن قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس دوران دہلی میں پٹرول 4.91 روپے اور ڈیزل 5.49 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔


معروف آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں پٹرول کی قیمت 28 پیسے کے اضافے کے ساتھ 95.31 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ دہلی میں ڈیزل 27 پیسے مہنگا ہوا اور اس کی قیمت 86.22 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ممبئی میں پٹرول 27 پیسے اور ڈیزل 28 پیسے مہنگا ہوا۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 101.52 روپے اور ڈیزل 93.58 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ۔ وہیں کولکاتہ میں پٹرول 26 پیسے مہنگا ہوکر 95.28 روپے اور ڈیزل 27 پیسے بڑھ جانے 89.07 روپے فی لیٹر ہوگیا۔



چنئی میں پٹرول کی قیمت میں 24 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ۔ وہاں ایک لیٹر پٹرول 96.71 روپے اور ڈیزل 90.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنا پر روزانہ صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں پر عمل درآمد ہوتا ہے۔

آج ملک کے چار میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔
شہر کا نام —— پیٹرول —— ڈیزل
دہلی ——— 95.31 ——86.22
ممبئی —— 101.52 —— 93.58
چنئی —— 96.71 -—— 90.92
کولکاتا —— 95.28 —— 89.07

جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں

یواین آئی ان پٹ کے ساتھ نیوز18 اردو کی رپورٹ
Published by: Mirzaghani Baig
First published: Jun 07, 2021 08:27 AM IST