உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں آج پھر ہوا اضافہ، اکتوبر کے ماہ میں تقریبا ہر روز بدلے ایندھن کے دام

    Youtube Video

    ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس مہینے تقریبا ہر روز بڑھی ہیں۔ اکتوبر مہینے کے شروعاتی دس دنوں میں ہی پٹرول دو روپے اسی پیسے اور ڈیزل تین روپے تیس پیسے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price on 16 October 2021: سرکاری تیل کمپنیوں نے آج پھرایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ پٹرولاور ڈیزل دونوں کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price)  میں پینتیس ۔پینتیس پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کےبعد آج دہلی میں پٹرول105.49 اور ڈیزل 93.22 پیسے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت ایک سو گیارہ روپئے تیرالیس پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت ایک سو دو روپئے پندرہ پیسے فی لیٹر ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس مہینے تقریبا ہر روز بڑھی ہیں۔ اکتوبر مہینے کے شروعاتی دس دنوں میں ہی پٹرول دو روپے اسی پیسے اور ڈیزل تین روپے تیس پیسے تک مہنگا ہو گیا ہے۔

      ابھی ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں ڈیزل بھی ایک سنچری لگانے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں یہ 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ یہ مہینے 4 اکتوبر اور اس کے بعد 12 اور 13 اکتوبر کے علاوہ ہر دن قیمتیں بڑھی ہیں۔

      عالمی بازار میں خام تیل اب بھی اونچی سطح پر ہے۔ جمعرات کو ، امریکہ میں خام تیل میں اتار چڑھاؤ کا رجحان دیکھا گیا۔ اس دوران برینٹ خام تیل کی قیمت 0.82 ڈالر اضافے کے ساتھ 84 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکی خام تیل 0.87 ڈالر اضافے کے ساتھ 81.31 ڈالر فی بیرل رہا۔

      چار بڑے شہروں میں پٹرول ڈیزل کے دام۔۔
      >> دہلی پٹرول 105.49 روپے اور ڈیزل 94.22 روپے فی لیٹر۔
      >> ممبئی پٹرول 111.43 روپے اور ڈیزل 102.15 روپے فی لیٹر۔
      >> چنئی پٹرول 102.70 روپے اور ڈیزل 98.59 روپے فی لیٹر۔
      >> کولکتہ پٹرول 106.10 روپے اور ڈیزل 97.33 روپے فی لیٹر۔

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: