உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول۔ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتیں، ملک کی 26 ریاستوں میں 100 روپے سے اوپر، جانیں آپ کے شہر میں کتنے ہیں 1 لیٹر تیل کے دام

    مہنگائی کے بوجھ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔

    مہنگائی کے بوجھ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔

    Petrol Price Today: آپ کو بتادیں کہ اس وقت ملک کی 26 ریاستوں میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ مہنگائی کے بوجھ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔ گیس سلینڈر خریدنا عام آدمی کے بس سے باہر ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔

    • Share this:
      مہنگائی کے بوجھ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔ گیس سلینڈر خریدنا عام آدمی کے بس سے باہر ہے ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں ۔ گزشتہ دس دن سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol diesel price hike) میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آج پٹرول (Petrol diesel price today) میں تیس پیسے اور ڈیزل میں پینتیس پیسے کا اضافہ ہوا ہے ۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمت میں کمی واقع ہورہی ہے لیکن پٹرول اور ڈیزل پر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ٹیکس کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی مہنگا پیرول اور ڈیزل خریدنا پڑرہا ہے۔دہلی میں ایل لیٹر پٹرول 102.94 روپے اور ڈیزل 91.42 فی لیٹر پہنچ گیا ہے۔

      آپ کو بتادیں کہ اس وقت ملک کی 26 ریاستوں میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔ مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، دہلی ، جموں و کشمیر ، آندھرا پردیش ، بہار ، مہاراشٹر ، کرناٹک ، منی پور ، ناگالینڈ ، پونڈیچیری ، تلنگانہ ، پنجاب ، سکم ، اڈیسہ ، کیرالہ ، تمل ناڈو ، مغربی بنگال ، تریپورہ اور راجستھان کے تمام اضلاع میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر روپے سے اوپر ہے۔

      چار بڑے شہروں میں پٹرول ڈیزل کی قیمت
      >> دہلی پٹرول 102.94 روپے اور ڈیزل 91.42 روپے فی لیٹر۔
      >> ممبئی پٹرول 108.96 روپے اور ڈیزل 99.17 روپے فی لیٹر -
      >> چنئی پٹرول 100.49 روپے اور ڈیزل 95.93 روپے فی لیٹر۔
      >> کولکتہ پٹرول 103.65 روپے اور ڈیزل 94.53 روپے فی لیٹر۔

      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: