ہوم » نیوز » معیشت

Petrol Diesel Price Today: آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، چیک کریں 1 لیٹر کی قیمت

آپ کو بتا دیں کہ بین اقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جس کا براہ راست اثر گھریلو بازاروں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خام تیل میں شارٹ ٹرم میں تیزی بنی رہے گی۔ خام تیل جلد ہی 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا سکتا ہے۔

  • Share this:
Petrol Diesel Price Today: آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، چیک کریں 1 لیٹر کی قیمت
آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، چیک کریں 1 لیٹر کی قیمت

نئی دہلی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعہ کے روز مسلسل دوسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں ڈیزل 22 سے 26 پیسے اور پٹرول 17 سے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد 25 نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 20 نومبر کو 48 دن تک مستحکم رہنے کے بعد پہلی بار دونوں ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔


آپ کو بتا دیں کہ بین اقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جس کا براہ راست اثر گھریلو بازاروں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خام تیل میں شارٹ ٹرم میں تیزی بنی رہے گی۔ خام تیل جلد ہی 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کو لے کر جس طرح سے پیش رفت ہو رہی ہے، خام تیل کی مارکیٹ کو مدد مل رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کو لے کر ڈیولپمنٹ اور اوپیک کے ذریعہ تیل کے پروڈکشن میں تخفیف دونوں سے خام تیل کو سپورٹ مل رہا ہے۔


پٹرول آج مزید 19 پیسے اور ڈیزل 24 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔ دہلی میں پٹرول 81.89 روپے جبکہ ڈیزل 71.86 روپے ، ممبئی میں پٹرول 88.58 روپے اور ڈیزل 78.38 روپے، کولکتہ میں پٹرول 83.44 روپےاور ڈیزل 75.43 روپے اور چنئی میں پٹرول84.91 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 77.70 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔


آئی او سی ایل کے مطابق آج ملک کے چار بڑے شہروں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مندرجہ ذیل ہے۔

سٹی ڈیزل پٹرول

دہلی 71.86 81.89

ممبئی 78.38 88.58

کولکاتہ 75.43 83.44

چنئی 77.30 84.91

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 27, 2020 09:51 AM IST