ہوم » نیوز » معیشت

Petrol Diesel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

  • Share this:
Petrol Diesel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے روز اضافہ
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتہ کے روز مسلسل تیسرے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ دہلی میں آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے ساتھ بالترتیب 82 اور 72 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے ۔ ڈیزل کی قیمت میں آج 26 سے 28 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 21 پیسے سے 24 پیسے بڑھے ہیں۔ 27 نومبر کو ملک کے چار بڑے میٹرو میں ڈیزل 22 سے 26 پیسے اور پٹرول 17 سے 19 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل پانچ دن تک اضافے کے بعد 25 نومبر کو دونوں ایندھن کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 82.13 روپے جبکہ ڈیزل 72.13 روپے ، ممبئی میں پٹرول 88.81 روپے اور ڈیزل 78.66 روپے،کولکتہ میں پٹرول 83.67 روپے اور ڈیزل 75.70 روپے اور چنئی میں پٹرول 85.12 روپے فی لیٹرجبکہ ڈیزل 77.56 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔


آپ کو بتا دیں کہ بین اقوامی بازاروں میں خام تیل کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے جس کا براہ راست اثر گھریلو بازاروں پر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ خام تیل میں شارٹ ٹرم میں تیزی بنی رہے گی۔ خام تیل جلد ہی 50 ڈالر فی بیرل کی سطح پر جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کو لے کر جس طرح سے پیش رفت ہو رہی ہے، خام تیل کی مارکیٹ کو مدد مل رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کو لے کر ڈیولپمنٹ اور اوپیک کے ذریعہ تیل کے پروڈکشن میں تخفیف دونوں سے خام تیل کو سپورٹ مل رہا ہے۔


آئی او سی ایل کے مطابق ، ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں حسب ذیل ہیں۔

میٹرو ڈیزل پٹرول

دہلی 72.13 82.13

ممبئی 78.66 88.81

کولکتہ 75.70 83.67

چنئی 77.56 85.12

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Nov 28, 2020 11:02 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading