உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol-Diesel Price Today: آج پھر لگی پٹرول۔ڈیزل کی قیمتوں میں آگ، عام لوگوں کے اڑے ہوش

    مہنگائی کے بوجھ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔

    مہنگائی کے بوجھ سے عام آدمی کی کمر ٹوٹ رہی ہے۔

    پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price Today) میں ایک بار پھر آگ لگ گئی۔ بدھ کو راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔

    • Share this:
      ئی دہلی: گزشتہ شب خام تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کچھ اعتدال دکھنے کے باوجود بدھ کے روز گھریلو سطح پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-Diesel Price Today) میں ایک بار پھر آگ لگ گئی۔ بدھ کو راجدھانی دہلی میں پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر 35-35 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ اس سے قبل اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے دن 35-35 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ آج کے اضافے کے بعد دارالحکومت دہلی میں پٹرول 106.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.92 روپے فی لیٹر ہوگیا۔

      ممبئی میں پٹرول 112.11 روپے اور ڈیزل 102.892 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول 114.81 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 104.15 روپے فی لیٹر مہنگا ہوچکا ہے۔ پٹنہ میں پٹرول 109.64 روپے اور ڈیزل 101.50 روپے فی لیٹر ، بنگلور میں پٹرول 109.89 روپے اور ڈیزل 100.75 روپے فی لیٹر ہے۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل نے بھی رانچی میں سنچری بنائی ہے۔ پٹرول کی قیمت 100.58 روپے اور ڈیزل کی قیمت 101.17 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔ دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 103.04 روپے اور ڈیزل 95.56 روپے فی لیٹر ہے۔

      اس وقت ملک کے بیشتر بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 100 روپے فی لیٹر سے تجاوز کرچکی ہے اور زیادہ تر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کچھ شہروں میں ڈیزل 100 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ اس مہینے میں اب تک ان دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں 20 سے 15 دن اضافہ ہوا ہے۔ اس ماہ اب تک پٹرول 4.55 روپے اور ڈیزل 5.15 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔
      بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل اب بھی اونچا رہا۔ منگل کے روز امریکی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ 0.75 ڈالر اضافے سے 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا۔ اسی طرح امریکی خام تیل بھی 0.52 ڈالر بڑھ کر 82.96 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ تاہم بدھ کو سنگاپور میں ابتدائی کاروبار میں خام تیل میں نرمی دیکھی گئی۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 0.40 ڈالرسے گھٹ کر 84.68 ڈالر فی بیرل اور امریکی خام تیل کی قیمت 0.30 ڈالر سے 82.66 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔ پچھلے ہفتے میں بھی ان دونوں میں تقریبا تین فیصد اضافہ دیکھا گیا تھا۔
      ملک کی سرخیل آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق دہلی میں پٹرول 106.19 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.92 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔
      پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر ہر روز صبح 6 بجے سے نئی قیمتوں کا اطلاق ہوتا ہے۔

      شہر کا نام —— پٹرول (روپے/لیٹر) —— (ڈیزل روپے/لیٹر)
      >> دہلی پٹرول 106.19 روپے اور ڈیزل 94.92 روپے فی لیٹر۔
      >> ممبئی پٹرول 112.11 روپے اور ڈیزل 102.89 روپے فی لیٹر۔
      >> چنئی پٹرول 103.31 روپے اور ڈیزل 99.26 روپے فی لیٹر۔
      >> کولکتہ پٹرول 106.77 روپے اور ڈیزل 98.03 روپے فی لیٹر۔

       

      پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے ہوتی ہیں نافذ
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: