உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Petrol Diesel Price Today: آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے کتنی بڑھی قیمت

    آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے کتنی بڑھی قیمت

    آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانئے کتنی بڑھی قیمت

    آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 82.66 روپے اور ڈیزل کی قیمت 72.84 روپے ہوگئے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود گھریلو بازار میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے جمعرات کے روز ملک کے چار بڑے میٹرو میں مسلسل دوسرے روز بھی پٹرول کی قیمت میں 15 سے 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 18 سے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ آج دہلی میں پٹرول کی قیمت میں 17 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کے دام بالترتیب 82.66 روپے اور ڈیزل کی قیمت 72.84 روپے ہوگئے۔

      تجارتی شہر ممبئی میں پٹرول 17 پیسے کے اضافے سے 89.33 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 20 پیسے اضافے سے 79.42 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 17 پیسے اضافے سے 84.18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 20 پیسے اضافے سے 76.41 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

      چنئی میں بھی پٹرول - ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمت 15 پیسے اضافے سے 85.59 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 18 پیسے اضافے سے 78.24 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

      آج ملک کے چار بڑے میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں۔

      دہلی 82.66 72.84

      ممبئی 89.33 79.42

      چنئی 85.59 78.24

      کولکتہ 84.18 76.41

      اس لئے بڑھ رہی ہیں ایندھن کی قیمتیں

      اس سال عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کے بعد لوگ راحت کی امید کر رہے تھے۔ لیکن لوگوں کو مرکزی حکومت نے جھٹکا دیا تھا۔ حکومت نے پٹرول پر 10 روپئے اور ڈیزل پر 13 روپئے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی اور بڑھا دی تھی۔ اس سے پہلے سال 2014 میں پٹرول پر ٹیکس  9.48 روپئے فی لیٹر تھا اور ڈیزل پر 3.56 روپئے۔  نومبر 2014 سے لے کر جنوری 2016 تک مرکزی حکومت نے اس میں نو بار اضافہ کیا۔

      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: