உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری، یہاں چیک کریں آپ کے شہر کی تازہ قیمت

    Petrol Price Today:  آئی او سی ایل IOCL نے منگل کے لیے نئی قیمتیں  جاری کر دی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 ستمبر کو آئل کمپنیوں نے 15 پیسے کی کمی کی تھی۔ اس کے بعد قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی راحت ملی ہے۔

    Petrol Price Today: آئی او سی ایل IOCL نے منگل کے لیے نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 ستمبر کو آئل کمپنیوں نے 15 پیسے کی کمی کی تھی۔ اس کے بعد قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی راحت ملی ہے۔

    Petrol Price Today: آئی او سی ایل IOCL نے منگل کے لیے نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 ستمبر کو آئل کمپنیوں نے 15 پیسے کی کمی کی تھی۔ اس کے بعد قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی راحت ملی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی. آج پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں (Petrol-diesel price today) میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مسلسل 16 ویں دن مستحکم رہیں۔ آئی او سی ایل IOCL نے منگل کے لیے نئی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ 5 ستمبر کو آئل کمپنیوں نے 15 پیسے کی کمی کی تھی۔ اس کے بعد قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی راحت ملی ہے۔

      آئی او سی ایل IOCL کے مطابق ملک کی راجدھانی دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 101.19 روپے اور ڈیزل کی قیمت 88.62 روپے فی لیٹر ہے۔ اگرچہ گزشتہ دنوں سے یہ توقع کی جا رہی تھی کہ قیمتوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔

      پٹرول-ڈیزل کو جی ایس ٹی میں شامل نہیں کیا جائے گا۔
      گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی جمعہ کو ہونے والی اہم میٹنگ میں کئی فیصلے کیے گئے ہیں۔ میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کی قیاس آرائیوں پر بریک لگا دیا ہے۔ انہوں نے کہا ، "پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے پر غور کرنے کا یہ صحیح وقت نہیں ہے۔ اس کے لیے آمدنی سے متعلق کئی مسائل پر غور کرنا پڑے گا۔ میٹنگ کے دوران ان پر چرچا نہیں ہوئی۔ "

      پٹرول ڈیزل کی قیمت 21 ستمبر 2021
      >> دہلی پٹرول 101.19 روپے اور ڈیزل 88.62 روپے فی لیٹر۔
      >> ممبئی پٹرول 107.26 روپے اور ڈیزل 96.19 روپے فی لیٹر۔
      >> چنئی پٹرول 98.96 روپے اور ڈیزل 93.26 روپے فی لیٹر۔
      >> کولکتہ پٹرول 101.72 روپے اور ڈیزل 91.84 روپے فی لیٹر۔
      >> نوئیڈا پٹرول 98.52 روپے اور ڈیزل 89.21 روپے فی لیٹر۔
      >> جے پور پٹرول 108.17 روپے اور ڈیزل 97.76 روپے فی لیٹر۔
      >> بھوپال پٹرول 109.63 روپے اور ڈیزل 97.43 روپے فی لیٹر۔
      >> بنگلورو پٹرول 104.70 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر۔
      >> لکھنؤ پٹرول 98.30 روپے اور ڈیزل 89.02 روپے فی لیٹر۔
      >> پٹنہ پٹرول 103.79 روپے اور ڈیزل 94.55 روپے فی لیٹر۔

      جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
      Published by:Sana Naeem
      First published: