உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول۔ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری، یہاں چیک کریں اپنے شہر کے تیل کے دام

    Petrol-Diesel price Today:

    Petrol-Diesel price Today:

    گزشتہ ماہ پٹرولڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اس ماہ قیمتیں مستحکم رہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی. سرکاری تیل کمپنیوں (IOCL) نے جمعہ کے لیے پٹرولڈیزل کے نئے دام جاری کیے ہیں۔ آج 19 نومبر کو بھی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ گزشتہ ماہ پٹرولڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد اس ماہ قیمتیں مستحکم رہیں۔ آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے، جب کہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

      دیوالی سے ایک دن پہلے حکومت نے پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد حکومت کے اعلان کے بعد سے ایندھن کی قیمتیں تقریباً برقرار ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ یوپی سمیت کئی شہروں میں پٹرول 100 روپے فی لیٹر سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہے۔

      ریاستوں نے بھیکی تھی  قیمتوں میں کمی ۔
      یہ کمی مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی ریاستوں میں ریاستی حکومتوں نے بھی اپنی سطح پر قیمتوں میں کمی کی ہے۔ مثال کے طور پر یوپی میں پٹرول ڈیزل 12-12 روپے سستا ہوا ہے۔

      19 نومبر 2021 کو پٹرول ڈیزل کی قیمت

      >> دہلی میں پٹرول 103.97 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر
      >> ممبئی پٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر
      >> چنئی پٹرول101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے فی لیٹر
      >> کولکتہ پٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر
      سری گنگا نگر پٹرول 114.01 روپے اور ڈیزل 98.39 روپے فی لیٹر

      ان شہروں میں پٹرول-ڈیزل 100 روپے سے نیچے ہے۔
      >> پورٹ بلیئر پٹرول 82.96 روپے اور ڈیزل 77.13 روپے فی لیٹر
      >> نوئیڈا پٹرول95.51 روپے اور ڈیزل 87.01 روپے فی لیٹر
      >> ایٹا نگر پٹرول 92.02 روپے اور ڈیزل 79.63 روپے فی لیٹر
      >> چندی گڑھ پٹرول94.23 روپے اور ڈیزل 80.9 روپے فی لیٹر
      >> ایزول پٹرول 94.26 روپے اور ڈیزل 79.73 روپے فی لیٹر
      >> لکھنؤ پٹرول95.28 روپے اور ڈیزل 86.8 روپے فی لیٹر
      >> شملہ پٹرول 95.78 روپے اور ڈیزل 80.35 روپے فی لیٹر
      >>پانجی 96.38 روپے اور ڈیزل 87.27 روپے فی لیٹر
      >> گنگ ٹوک 97.7 روپے اور ڈیزل 82.25 روپے فی لیٹر
      >> رانچی 98.52 اور ڈیزل 91.56 روپے فی لیٹر
      >> شیلانگ 99.28 اور ڈیزل 88.75 روپے فی لیٹر
      >> دہرادون 99.41 اور ڈیزل 87.56 روپے فی لیٹر
      >> دامن 93.02 روپے اور ڈیزل 86.9 روپے فی لیٹر

       

      پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے ہوتی ہیں نافذ
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔
      اس طرح چیک کریں اپنے شہر کی قیمت
      ملک کی تینوں آئل مارکیٹنگ کمپنی ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی صبح 6 بجے کے بعد پٹرول اور ڈیژل کی نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ نئی قیمت کے لئے آپ ویب سائٹ پر جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔ وہیں موبائل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی قیمت چیک کرسکتے ہیں۔ آپ 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس بھیج کر بھی پٹرول - ڈیژل کی قیمت کے بارے میں پتہ کرسکتے ہیں۔ آپ کو آر ایس پی - اسپیس، پٹرول پمپ ڈیلر کا کوڈ لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا پڑے گا۔ اگر آپ دہلی میں ہیں اور میسیج کے ذریعہ پٹرول - ڈیژل کی قیمت جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو آر ایس پی کے بعد اسپیس دے کر 102072 لکھ کر 9224992249 پر بھیجنا ہوگا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: