உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خام تیل120 کے پار، چیک کریں اپنے شہر میں آج کی Petrol-Diesel کی نئی قیمتیں

    پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری۔

    پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری۔

    آج پیر کو دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ممبئی میں 109.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگا کروڈ اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے حکومت کے سامنے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ کرنا مشکل ہے۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Prices: پٹرول ڈیزل کی قیمتیں: آج ہفتے کے پہلے دن خام تیل کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل کو پار کر گئی ہے۔ حالانکہ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رکھی ہیں۔ بڑھتی ہوئی خام تیل کی وجہ سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ بڑھ گیا تھا لیکن آج قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔
      آج پیر کو دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ممبئی میں 109.27 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ مارکیٹ ماہرین کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگا کروڈ اور ملک میں بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے حکومت کے سامنے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ کرنا مشکل ہے۔
      چاروں میٹرو سٹی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 109.27 روپے اور ڈیزل 95.84 روپے فی لیٹر
      چنئی میں پٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے فی لیٹر

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاریں۔
      نوئیڈا میں پٹرول 96.79 روپے اور ڈیزل 89.96 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 96.57 روپے اور ڈیزل 89.76 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 107.24 روپے اور ڈیزل 94.04 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 84.10 روپے اور ڈیزل 79.74 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      اس ملک میں کوئی بھی مسلم سفر حج پر نہیں جا سکے گا، جانئے کیا ہے وجہ

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔
      پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: