خوش خبری! تین دن بعد سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، آپ کے شہر میں اتنے روپئے ہوئی قیمت

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں تین دن کے استحکام کے بعد جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔

Aug 29, 2019 09:31 AM IST | Updated on: Aug 29, 2019 09:31 AM IST
خوش خبری! تین دن بعد سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، آپ کے شہر میں اتنے روپئے ہوئی قیمت

علامتی تصویر

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں تین دن کے استحکام کے بعد جمعرات کو تیل کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھنے کو ملی ہے۔ آج پٹرول کی قیمتوں میں چھ پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں پانچ پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ آپ کو بتا دیں، اس سے پہلے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیا تھا۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، جمعرات کو دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کے لئے صارفین کو بالترتیب 72.01 روپئے، 77.67 روپئے، 74.71 روپئے اور 74.80 روپئے فی لیٹر دینے پڑ رہے ہیں۔

Loading...

وہیں، دوسری طرف ان چاروں شہروں میں صارفین ڈیزل کے لئے بالترتیب 65.30 روپئے، 68,46 روپئے، 67.68 روپئے اور 68.99 روپئے فی لیٹر قیمت ادا کر رہے ہیں۔

 

Loading...