خوش خبری! 3 دن بعد سستا ہوا پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بھی آئی بھاری گراوٹ

بجٹ کے بعد آج پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے۔ اس سے پہلے پیر کے روز صرف ڈیزل کی قیمت میں کمی آئی تھی۔

Jul 09, 2019 12:09 PM IST | Updated on: Jul 09, 2019 12:10 PM IST
خوش خبری! 3 دن بعد سستا ہوا پٹرول، ڈیزل کی قیمت میں بھی آئی بھاری گراوٹ

علامتی تصویر

بجٹ کے بعد آج پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے۔ اس سے پہلے پیر کے روز صرف ڈیزل کی قیمت میں کمی آئی تھی۔ منگل کو پٹرول کی قیمت میں 6 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 پیسے فی لیٹر کی گراوٹ آئی ہے۔

بتا دیں کہ گزشتہ 5 جولائی کو مودی حکومت کی دوسری میعاد کار کا پہلا بجٹ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیش کیا تھا۔ بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ایک روپئے سیس اور ایک روپئے ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

Loading...

انڈین آئل ( آئی او سی) کی ویب سائٹ کے مطابق دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.90 روپئے اور ڈیزل کی قیمت 66.49 روپئے ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول 78.52 روپئے اور ڈیزل 69.69 روپئے، کولکتہ میں ایک لیٹر پٹرول 75.12 روپئے اور ڈیزل 68.48 روپئے، چنئی میں ایک لیٹر پٹرول 75.70 روپئے اور ڈیزل 70.23 روپئے، نوئیڈا میں ایک لیٹر پٹرول 72.23 روپئے اور ڈیزل 65.55 روپئے اور گروگرام میں ایک لیٹر پٹرول 72.75 روپئے اور ڈیزل 65.64 روپئے فی لیٹر ہے۔

Loading...