உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری! نئے سال میں دوسری بار سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانیں آپ کے شہر میں کیا ہے قیمت؟

    مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپئے اور ڈیزل پر 13 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

    مرکزی حکومت نے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی میں 10 روپئے اور ڈیزل پر 13 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔

    ڈیزل کی قیمت کولکتہ اور ممبئی میں پانچ پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ بالترتیب 71.43 روپے اور 72.42 روپے فی لیٹر رہی۔چنئی میں یہ چھ پیسے سستا ہوکر 72.98 روپے فی لیٹر رہا۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
    نئی دہلی۔ ملک میں پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز مسلسل دوسرے دن گراوٹ دیکھی گئی اور مختلف شہروں میں پٹرول نو سے 10 پیسے اور ڈیزل کی قیمت پانچ سے چھ پیسے فی لیٹر کم ہوئی۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں پیٹرول آج 10 پیسے سستا ہوکر 75.80 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ یہ 08 جنوری کے بعد کی سب سے نچلی سطح ہے۔ ڈیزل بھی پانچ پیسے سستا ہو کر 69.06 روپے فی لیٹر پر آ گیا۔
    ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول کی قیمت 10-10 پیسے کم ہوکر بالترتیب 81.39 روپے اور 78.76 روپے فی لیٹر رہ گئی۔کولکتہ میں پٹرول نو پیسے سستا ہوکر آج 78.39 روپے فی لیٹر کے حساب سے فروخت ہوا۔


    ڈیزل کی قیمت کولکتہ اور ممبئی میں پانچ پانچ پیسے کی کمی کے ساتھ بالترتیب 71.43 روپے اور 72.42 روپے فی لیٹر رہی۔چنئی میں یہ چھ پیسے سستا ہوکر 72.98 روپے فی لیٹر رہا۔

    روزانہ صبح 6 بجے بدلتی ہیں قیمتیں

    پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت ہر دن گھٹتی۔ بڑھتی رہتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔
    First published: