خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں آج زبردست کمی، 73 روپئے سے بھی کم ہوا پٹرول

دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.99 روپے اور ڈیزل کی قیمت 66.07 روپئے فی لیٹر ہے۔

Jul 29, 2019 11:52 AM IST | Updated on: Jul 29, 2019 11:52 AM IST
خوش خبری! پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں آج زبردست کمی، 73 روپئے سے بھی کم ہوا پٹرول

علامتی تصویر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پیر کے روز بھاری گراوٹ آئی ہے۔ پچھلے ہفتے سے پٹرول کی قیمت تو کم ہو رہی تھی، لیکن ڈیزل کی قیمت مستحکم تھی۔ لیکن آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں راحت ملی ہے۔ ملک کے میٹرو شہروں میں پٹرول کی قیمت تقریبا 15 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں تقریبا 12 پیسے کی گراوٹ آئی ہے۔

پیر کو دہلی میں پٹرول کی قیمت 72.99 روپئے فی لیٹر ہے۔ یعنی کل کے مقابلے 15 پیسے کی کمی ہوئی ہے۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 66.07 روپئے فی لیٹر ہے ، یعنی کل کے مقابلہ میں 11 پیسے کم ہوئے ہیں۔

Loading...

دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.99 روپے اور ڈیزل کی قیمت 66.07 روپئے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 78.61 روپئے اور ڈیزل 69.25 روپئے ہے۔ کولکاتہ میں پٹرول 75.63 روپئے اور ڈیزل 68.22 روپے ، چنئی میں پٹرول 75.80 روپئے اور ڈیزل 69.78 روپے ، نوئیڈا میں پٹرول کی قیمت 72.30 اور ڈیزل 65.19 روپئے ہے۔

Loading...