خوش خبری! سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانیں آج کیا ہے نئی قیمت

جمعرات کو ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں

May 02, 2019 10:40 AM IST | Updated on: May 02, 2019 10:40 AM IST
خوش خبری! سستا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، جانیں آج کیا ہے نئی قیمت

فائل فوٹو

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج کمی آئی ہے۔ جمعرات کو ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہوئی  ہیں۔ جمعرات کو پٹرول کی قیمت میں تقریبا 6-7 پیسے کی کمزوری دیکھنے کو ملی ہے۔ تو وہیں، ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 5-6 پیسے کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی، ممبئی، کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت فی لیٹر بالترتیب 73.07 روپئے، 78.64 روپئے، 75.08 روپئے اور 75.84 روپئے ہے۔ وہیں، ڈیزل کی قیمتوں میں تقریبا 5-6 پیسے کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔چار بڑے شہروں میں ڈیزل کے لئے گاہکوں کو بالترتیب 66.66 روپئے فی لیٹر، 69.77 روپئے، 68.39 روپئے اور 70.39 روپئے فی لیٹر خرچ کرنا پڑرہا ہے۔

Loading...

 

Loading...