உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سرکاری تیل کمپنیوں نے جاری کی ایندھن کی قیمتیں، جانئے آپ کے شہر میں پٹرول۔ڈیزل کے دام

    Petrol Diesel Price Today: آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حکومت کے اعلان کے بعد سے ایندھن کی قیمتیں(Fuel price) مستحکم ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ Petrol Diesel Price Today: سرکاری تیل کمپنیوں (IOCL) نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کردی ہیں۔ آج بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ حکومت کے اعلان کے بعد سے ایندھن کی قیمتیں(Fuel price) مستحکم ہیں۔ دیوالی سے ایک دن پہلے حکومت نے پٹرول پر 5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 10 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا۔

      یہ کمی مرکزی حکومت کی طرف سے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی(Excise Duty) میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی ریاستوں میں ریاستی حکومتوں نے بھی اپنی سطح پر قیمتوں میں کمی کی ہے۔ مثال کے طور پر یوپی میں پٹرول ڈیزل 12-12 روپے سستا ہوا ہے۔

      نئی شرح کے مطابق آج قومی راجدھانی دہلی میں پٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر ہے، جبکہ ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ واضح رہے کہ اتوار اور پیر کو بھی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا تھا۔

      11 نومبر 2021 کو پٹرول ڈیزل کی قیمت:
      >> دہلی میں پٹرول 103.97 روپے اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر
      >> ممبئی پٹرول 109.98 روپے اور ڈیزل 94.14 روپے فی لیٹر
      >> چنئی پیٹرول 101.40 روپے اور ڈیزل 91.43 روپے فی لیٹر
      >> کولکتہ پٹرول 104.67 روپے اور ڈیزل 89.79 روپے فی لیٹر
      >> نوئیڈا پیٹرول 95.51 روپے اور ڈیزل 87.01 روپے فی لیٹر
      سری گنگا نگر پٹرول 114.01 روپے اور ڈیزل 98.39 روپے فی لیٹر
      >> پورٹ بلیئر پیٹرول 82.96 روپے اور ڈیزل 77.13 روپے فی لیٹر 
      Published by:Sana Naeem
      First published: