ہوم » نیوز » معیشت

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ 17 ویں دن بھی جاری، جانئے کیا ہے آج قیمت

قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کے روز لگاتار 17 ویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

  • UNI
  • Last Updated: Jun 23, 2020 09:21 AM IST
  • Share this:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ 17 ویں دن بھی جاری، جانئے کیا ہے آج قیمت
علامتی تصویر

نئی دہلی۔ قومی دارالحکومت دہلی میں منگل کے روز لگاتار 17 ویں روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ کر 80 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق۔ دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 20 پیسے اضافے کے ساتھ 79.76 روپے فی لیٹر ہوگئی جو 28 اکتوبر2018 کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 55 پیسے اضافے کے ساتھ یہ 79.40 روپے فی لیٹر ریکارڈ سطح پر آگیا۔ پٹرول کے مقابلے ڈیزل کی قیمت میں تیز اضافے کی وجہ سے دونوں کی قیمتوں میں فرق صرف 36 پیسے کا رہ گیا ہے۔


سات جون سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان 17 دنوں میں دہلی میں پٹرول 8.50 روپے یعنی 11.93 فیصد اورڈیزل 10.01 روپے یعنی 14.43 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔ کولکتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 18-18 پیسے اضافے سے 81.45 روپے ، 86.54 روپے اور 83.05 روپے فی لیٹرہوگئی۔



کولکاتہ میں ڈیزل 49 پیسے اضافے سے 74.63 روپے ، ممبئی میں 52 پیسے اضافے سے 77.76 روپے اور چنئی میں 48 پیسے اضافے سے 76.78 روپے فی لیٹر ہوچکا ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اس طرح ہیں:

میٹرو ----------- پٹرول ----------------- ڈیزل

دہلی ------------ 79.76 (+0.20) ------- 79.40 (+0.55)

کولکتہ --------- 81.45 (+0.18) ------- 74.63 (+0.49)

ممبئی ------------- 86.54 (+0.18) ------- 77.76 (+0.52)

چنئی ------------ 83.05 (+0.18) ------- 76.78 (+0.48)

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

 
First published: Jun 23, 2020 09:21 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading