ہوم » نیوز » معیشت

Petrol Price Today: پٹرول۔ڈیزل پھر ہوا مہنگا، یہاں جانیں آپ کے شہر کی نئی قیمتیں

سرکاری تیل کمپنیوں (Oil Company) نے آج پھر ملک کے سبھی شہروں میں ایندھن کی قیمت (Fuel Price) میں اضافہ کر دیا ہے۔ آج پٹرول 26 سے 30 پیسے وہیں ڈیزل 28 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا

  • Share this:
Petrol Price Today: پٹرول۔ڈیزل پھر ہوا مہنگا، یہاں جانیں آپ کے شہر کی نئی قیمتیں
سرکاری تیل کمپنیوں (Oil Company) نے آج پھر ملک کے سبھی شہروں میں ایندھن کی قیمت (Fuel Price) میں اضافہ کر دیا ہے۔ آج پٹرول 26 سے 30 پیسے وہیں ڈیزل 28 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا

پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں نے عام آدمی کی پریشانی بڑھا دی ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں (Oil Company) نے آج پھر ملک کے سبھی شہروں میں ایندھن کی قیمت (Fuel Price) میں اضافہ کر دیا ہے۔ آج پٹرول 26 سے 30 پیسے وہیں ڈیزل 28 سے 31 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا۔ اس بڑھوتری کے بعد راجدھانی دہلی میں پٹرول 94 روپئے فی لیٹر کے قریب پہنچ گیا ہے۔ بتادیںپٹرول ڈیزل کی قیمت میں انتخابات کے بعد سے ہی مسلسل رک۔رک کر اضافہ ہو رہا ہے جس سے اس کے ریٹ آل ٹائم ہائی پر ہینچ گئے ہیں۔


اس ماہ میں ایندھن کی قیمتوں (Fuel Price) میں کئی قسطوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انتخابات کے بعد ٹھہر ٹھہر کر 16 دنوں میں ہی پیٹرول 3.59 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا ہے۔ اسی دوران ، ڈیزل 4.13 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔


یہاں جانیں اپنے شہر کی نئی قیمتیں


ممبئی میں پٹرول 100.19 روپے اور ڈیزل 92.17 روپے فی لیٹر ہے۔
چنئی میں پٹرول 95.51 روپے اور ڈیزل 89.65 روپے فی لیٹر ہے۔
کولکاتہ میں پٹرول 93.97 روپے اور ڈیزل 87.74 روپے فی لیٹر ہے۔
بھوپال میں پٹرول 102.04 روپے اور ڈیزل 93.37 روپے فی لیٹر ہے۔
جے پور میں پٹرول 100.44 روپے اور ڈیزل 93.66 روپے فی لیٹر پر۔
سری گنگا نگر میں پٹرول 104.94 روپے اور ڈیزل 97.79 روپے فی لیٹر۔
لکھنؤ میں پٹرول 91.41 روپے اور ڈیزل 85.28 روپے فی لیٹر ہے۔
بنگلور میں پٹرول 97.07 روپے اور ڈیزل 89.99 روپے فی لیٹر پر۔
پٹنہ میں پٹرول 96.10 روپے اور ڈیزل 90.16 روپے فی لیٹر۔

جانئے، پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں کس طرح روزانہ گھٹتی۔بڑھتی رہتی ہیں

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔
آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں
Published by: Sana Naeem
First published: May 29, 2021 03:16 PM IST