உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آپ کے شہر میں کتنے کا مل رہا ہے ایک لیٹر پٹرول۔ڈیزل؟ سرکاری تیل کمپنیوں جاری کی نئی قیمتیں: یہاں کریئے چیک

    Petrol Diesel Price Today: ممبئی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں 80-8 پیسے اضافے کے بعد ایندھن کی قیمتیں پچھلے کچھ دنوں سے مستحکم ہیں۔

    Petrol Diesel Price Today: ممبئی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں 80-8 پیسے اضافے کے بعد ایندھن کی قیمتیں پچھلے کچھ دنوں سے مستحکم ہیں۔

    Petrol Diesel Price Today: ممبئی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں 80-8 پیسے اضافے کے بعد ایندھن کی قیمتیں پچھلے کچھ دنوں سے مستحکم ہیں۔

    • Share this:
      Petrol Diesel Price Today: سرکاری تیل کمپنیوں نے جمعہ کے لیے پٹرول اور ڈیزل کے نئے دام جاری کیے ہیں۔ آج بھی دہلی-ممبئی سمیت ملک کے چاروں میٹرو اور بڑے شہروں میں تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ پچھلے کچھ دنوں میں 80-8 پیسے اضافے کے بعد ایندھن کی قیمتیں پچھلے کچھ دنوں سے مستحکم ہیں۔
      کمپنیوں نے تقریباً دو ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دہلی میں اب بھی پٹرول 105.41 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، لیکن ڈیلرز کا اندازہ ہے کہ اگر جلد ہی خام تیل کی قیمت میں کمی نہیں آئی تو پھر پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا ہو سکتا ہے۔

      global market  میں برینٹ کروڈ کی قیمت ایک بار پھر 114 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے جس کی وجہ سے کمپنیوں پر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا دباؤ ہے۔ تاہم تقریباً دو ہفتوں سے کمپنیوں نے تیل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔ دہلی میں پٹرول اب بھی 105.41 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، لیکن ڈیلرز کا اندازہ ہے کہ اگر جلد ہی خام تیل کی قیمت نہیں کم ہوتی ہے، تو پٹرول اور ڈیزل ایک بار پھر مہنگا ہو سکتا ہے۔

      چاروں میٹرو شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں۔
      دہلی میں پٹرول 105.41 روپے اور ڈیزل 96.67 روپے فی لیٹر
      ممبئی میں پٹرول 120.51 روپے اور ڈیزل 104.77 روپے فی لیٹر
      چنئی پٹرول 110.85 روپے اور ڈیزل 100.94 روپے فی لیٹر
      کولکاتہ پٹرول 115.12 روپے اور ڈیزل 99.83 روپے فی لیٹر

      یہ کمپنی کھولے Jobs کا پٹارا، سال بھر میں ایک لاکھ لوگوں کو ملے گی نوکری

      ان شہروں میں بھی نئی قیمتیں جاری ہیں۔
      نوئیڈا میں پٹرول 105.47 روپے اور ڈیزل 97.03 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      لکھنؤ میں پٹرول 105.25 روپے اور ڈیزل 96.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پورٹ بلیئر میں پٹرول 91.45 روپے اور ڈیزل 85.83 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔
      پٹنہ میں پٹرول 116.23 روپے اور ڈیزل 101.06 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

      OMG! بغیر مکمل ٹریننگ کے ہی طیارہ اڑا رہے تھے SpiceJet کے 90 پائلٹ، DGCA کی بڑی کارروائی

      نئی قیمتیں ہر صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔
      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، VAT اور دیگر چیزیں شامل کرنے کے بعد اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دگنی ہوجاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ دکھائی دیتی ہیں۔

      آپ آج کے تازہ ریٹ اس طرح جان سکتے ہیں۔
      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: