عام آدمی کی بڑھیں مشکلیں، سعودی ارامکو پر حملے کے بعد مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بدلتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمتوں میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد ان کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔

Sep 17, 2019 09:25 AM IST | Updated on: Oct 02, 2019 01:06 PM IST
عام آدمی کی بڑھیں مشکلیں، سعودی ارامکو پر حملے کے بعد مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل

علامتی تصویر

نئی دہلی۔ سعودی عرب کی کمپنی ارامکو پر ہوئے ڈرون حملے کے بعد خام تیل کی قیمت میں تیزی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس وجہ سے منگل کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی زبردست اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ آج پٹرول 14 پیسے جبکہ ڈیزل 16 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، آج دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بڑھ کر بالترتیب 72.17 روپئے، 77.85 روپئے، 74.89 روپئے اور 74.99 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت بھی بڑھ کر بالترتیب 65.58 روپئے، 68.78 روپئے، 67.99 روپئے اور 69.31 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Loading...

روزانہ صبح 6 بجے بدلتی ہیں قیمتیں