ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

اہم خبر: تیسرے دن پھر مہنگا ہوا پٹرول، جانیں آپ کے شہر میں کتنی بڑھی قیمت

بتا دیں کہ ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی روزانہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد ٹھیک صبح 6 بجے نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔

  • Share this:
اہم خبر: تیسرے دن پھر مہنگا ہوا پٹرول، جانیں آپ کے شہر میں کتنی بڑھی قیمت
پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں ہر دن کم اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے ساے نافذ ہوتی ہے۔ ان کیقیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈٰلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہوجاتی ہے۔

خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہفتہ کے بعد سے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن لمٹیڈ نے پیر کے روز پٹرول کی قیمتوں اضافہ کیا ہے۔ اس کی رو سے دہلی اور ممبئی میں پٹرول 13 پیسے فی لیٹر، کولکاتہ میں 17 پیسے جبکہ چنئی میں 14 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔ وہیں، آج ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔


بتا دیں کہ ایچ پی سی ایل، بی پی سی ایل اور آئی او سی روزانہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں کا جائزہ لینے کے بعد ٹھیک صبح 6 بجے نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔ یہ قیمتیں بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں اور امریکی ڈالر کی قیمت سے طے ہوتی ہیں۔ ساتھ ہی اس میں بین الاقوامی سطح پر پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے۔


انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق۔ دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 73.21 روپئے، 75.55 روپئے، 78.82 روپئے اور 76.03 روپئے فی لیٹر ہیں۔ وہیں، ان چاروں بڑے شہروں میں ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ یہاں ڈیزل کی قیمت بالترتیب 66.24 روپئے، 68.31 روپئے، 69.43 روپئے اور 69.96 روپئے فی لیٹر ہیں۔


 
First published: Jul 15, 2019 10:42 AM IST