ووٹنگ ختم ہونے کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن اضافہ دیکھا گیا

May 21, 2019 03:47 PM IST | Updated on: May 21, 2019 03:47 PM IST
ووٹنگ ختم ہونے کے بعد مسلسل دوسرے روز بھی پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

علامتی تصویر

لوک سبھا انتخابات کے لئے ووٹنگ ختم ہونے کے بعد پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں منگل کو مسلسل دوسرے دن اضافہ دیکھا گیا ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول پانچ پیسے مہنگا ہوکر 71.17 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا جس میں 16 مئی کے بعد اس کی اونچی سطح ہے۔ ڈیزل بھی نو پیسے مہنگا ہوکر 66.20 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ۔ یہ ڈیزل کی 11 مئی کے بعد سب سے اونچی سطح ہے۔

دیگر بڑے شہروں میں بھی دونوں ایندھنوں کی قیمتوں میں آج آضافہ ہوا ۔ ممبئی اور کولکتہ میں پٹرول پانچ پانچ پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 76.78 روپے اور 73.24 روپے فی لیٹر رہا۔ چنئی میں اس کی قیمت چھ پیسے بڑھ کر 73.88 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ڈیزل ممبئی میں نو پیسے مہنگا ہوا اور 69.36 روپے فی لیٹر فروخت ہوا ۔

وہیں، کولکتہ اور چنئی میں اس کی قیمت 10-10 پیسے بڑ ھ کر بالترتیب 67.96 روپے اور 69.98 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔

Loading...

Loading...